پشاور کے علاقے متھرا میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا۔ دو اہلکار شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پشاور:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پشاورسے ورسک جا رہی تھی گاڑی جیسے ہی گھڑی مستجاب پہنچی زوردار دھماکا ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کوگ ھیرے میں لے کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ ایس پی رورل شاکراللہ بنگش کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کا وزن چار سے پانچ کلوگرام تھا۔ دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں دو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.