Latest National, International, Sports & Business News

پشاور: خود کش حملے میں چار خواتین جاں بحق

 پشاور: پشاور کے علاقے جمیل چوک میں خودکش دھماکہ، چار خواتین جاں بحق اور دس کے قریب  زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے عیسی خان گڑھی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت چار خواتین جاں بحق جبکہ مرد ، خواتین اور ایک بچہ سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم پولیس ذرائع نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی کہ گرفتار ہونے والے خود کش بمبار ہیں۔

 

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.