Latest National, International, Sports & Business News

پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید بارشیں، مکان کی چھتیں گرنے سے19 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی جب کہ چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں کم ازکم 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

آزاد کشمیر اور پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی مکانات تباہ جب کہ متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد کے محلہ طارق آباد میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ مظفر آباد کے علاقے سلی سچہ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک ہی خانداد کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔ راولا کوٹ کے علاقے حویلی میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.