آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم ماحولیات اس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ انسانی بقا کے لیے زمین کو آلودگی سے پاک رکھا جائے گا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی عالمی معیار سے بیس گنا زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گندگی کی وجہ سے پاکستان میں پولیو سمیت دیگر امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پولیو وجہ سے پاکستان عالمی ادارہ صحت کی پابندیوں کی زد میں ہے تاہم سیکرٹری ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ صفائی کے اس عمل میں سوسائٹی کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے حکومتی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں عوام میں یہ شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آلودگی سے پاک ماحول ہی صحت مند معاشرے کا ضامن ہے۔ لاہور کے ایک کالج میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ٘ماحول میں پھیلی آلودگی کا سفر ماڈلز کے ذریعے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات کی جانب سے اسکائی لینٹرنز بھی چھوڑے گئے۔ – See
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.