Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کے درمیان پریکٹس میچ آج شروع ہوگا

سری لنکا بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اینجلو میتھیوز کو کپتان مقرر کر دیا ، پہلا ٹیسٹ 17 جون کو شروع ہوگا

کولمبو () دورہ سری لنکا پر موجود پاکستانی ٹیم آج تین روزہ پریکٹس میچ میں سری لنکن بورڈ الیون کیخلاف میدان میں اترے گی ، دوسری جانب ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کو کپتان نامزد کر دیا ۔ قومی شاہین سری لنکن بورڈ الیون کیساتھ آج تین روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے ، گرین شرٹس میچ کے دوران سری لنکا کے موسم اور پچ سے واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ، قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 17 جون سے ہو گا ۔ دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کو کپتان اور لاہیرو تھیرامانے کو نائب کپتان نامزد کر دیا ہے ۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.