Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نے باسمتی چاول کی قیمتوں میں کمی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد……. وزیراعظم نے باسمتی چاول کی قیمتوں میں کمی کانوٹس لیتے ہوئے کسانوں کے نقصان کے ازالے کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں باسمتی چاول کی خریداری کے امور کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور وزارت فوڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی کہ کسانوں کے نقصان کے ازالے کے لیے مناسب سبسڈی کی فوری فراہمی کا جامع منصوبہ 6ہفتوں میں پیش کیا جائے ۔وزیراعظم نے کسانوں کو ٹیوب ویلز کے سولر پینلز اور آسان قرضوں کی فراہمی سے متعلق پلاننگ کی بھی ہدایت کی ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.