قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کا امکان

اسلام آباد…… قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔وزارت خزانہ حکا مکے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں آئندہ ماہ 1 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق مختلف مدت والے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر اوسط ڈیڑھ فیصد کے قریب کمی دیکھی گئی ہے جس کے اثرات نیشنل سیونگز اسکیم کے شرح منافع پر پڑیں گے ۔قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں پینشنرز نے بھی سرمایاکاری کی ہوئی ہے اور شرح منافع کم ہوجانے سے ان کی آمدن متاثر ہوگی ۔

تبصرے بند ہیں.