Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نواز شریف کا نریندرا مودی کی والدہ کیلئے ساڑھی کا تحفہ

وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے لئے ساڑھی کا تحفہ بھیجا۔ خوبصورت ساڑھی ملنے پر نریندرا مودی کی والدہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

نئی دلی: () سبز ڈبے میں پیک خوبصورت سفید ساڑھی جب بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ کو ملی تو ان کا چہرہ چمک اٹھا۔ بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ جوڑ کر روایتی طریقے سے میاں نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ نریندرا مودی نے بھی ٹوئٹر پر ساڑھی کی تعریف کرتے ہوئے نواز شریف کو شکریہ کہا۔ اس سے پہلے نریندرا مودی پاکستانی وزیراعظم کی والدہ کے لئے خوبصورت شال تحفے میں بجھوا چکے ہیں۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں بھی نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو بتایا تھا کہ کیسے وزیراعظم بننے کے بعد نریندرا مودی اور ان کی والدہ سے ملاقات نے میاں نواز شریف کی والدہ کو جذباتی کر دیا تھا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.