Latest National, International, Sports & Business News

نماز کی اجازت نہ دینے پر ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ مالکان کو ہرجانہ دینا پڑ گیا

مسلمان فیملی نے نیویارک کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے عمارت میں نماز کی ادائیگی سے روکنے پر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

نیویارک: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری فہد اور آمنہ ترمزی نے اپنے قانونی دعوے میں کہا تھا کہ وہ اور ان کے دو بچوں نے رات کے 11 بجے ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے 86 ویں فلور پر ایک پُرسکون جگہ پر نماز کی ادائیگی شروع کی تھی کہ سیکورٹی گارڈز نے اس میں برے طریقے سے مداخلت کی۔ مسلمان جوڑے نے پچھلے سال مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں اپنے نقصانات کیلئے 5 ملین ڈالرز کا دعویٰ کیا تھا۔ فہد نے بتایا کہ اگرچہ آمنہ نے بغیر کسی ہچکچاہت کے تفصیلی نماز ادا کی اور ایک گارڈ نے میرے ساتھ جھگڑا کیا اور مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں اس جگہ نماز ادا نہیں کر سکتا۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرا گارڈ وہاں پہنچا اور ہمیں بتایا کہ وہ یہاں سے دفع ہو جائیں اور زبردستی ہمیں وہاں سے نکال کر نیچے لابی سے عمارت سے باہر دھکیل دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے مالکان مسلمان فیملی کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ کی ادائیگی پر متفق ہو گئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.