Latest National, International, Sports & Business News

مولانا عبدالعزیز کا آئین کے دائرے میں رہ کر مذاکرات پر تحفظات کا اظہار

طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز نے آئین کے دائرے میں رہ کر مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ کہتے ہیں کمیٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کریں گے۔ مولانا سمیع الحق ہٹانا چاہتے ہیں تو ہٹا دیں۔

اسلام آباد: ) پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ انہیں مذاکرات کے نکات پر تحفظات ہیں۔ قرآن کو قانون بنایا جائے تو امن ہو جائے گا۔ جنگ مسائل کا حل نہیں ، قوم کو دھوکا نہ دیا جائے ، آئین اور قانون میں کئی ابہام ہیں ۔ مذاکراتی عمل میں انسان کے بنائے ہوئے آئین کی شرط نہ لگائی جائے ۔ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ انہوں نے تحفظات کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ طالبان رہنماؤں کے ٹیلی فون نہیں سنیں گے تاہم کمیٹی میں شامل رہیں گے۔ مولانا عبدالعزیز نے مولانا سمیع الحق کو اختیار دیا کہ وہ چاہیں تو انہیں ہٹا کر کسی اور شخص کو لے لیں ۔ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ وہ نیک نیتی سے مذاکرات میں شریک ہیں ۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.