Latest National, International, Sports & Business News

ملک بھر کے ائر پورٹس پر سیکورٹی ریڈ الرٹ

کراچی ائر پورٹ پر حملے کے بعد ملک بھر کے ائر پورٹس پر سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔ کراچی آنیوالی متعدد پروازوں کو نواب شاہ ائر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

کراچی: () رات گئے کراچی ائر پورٹ پر حملے کے بعد تمام ہوائی اڈوں پر سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔ اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں سے کراچی جانے والی پروازوں کو نواب شاہ ائر پورٹ پر اتار لیا گیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد نے سکھر ائر پورٹ کو بھی گھیرے میں لے لیا۔ لاہور ائر پورٹ پر سخت سیکورٹی میں فلائٹ آپریشن جاری رہا۔ کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے تین صفر پانچ کو واپس اتار لیا گیا جبکہ پرواز نمبر پی کے تین صفر سات کو منسوخ کر دیا گیا۔ لاہور ائر پورٹ سے ریاض کیلئے سعودی ائر لائنز کی پرواز معمول کے مطابق روانہ ہوئی۔ شہر میں تمام حساس مقامات پر بھی ایلیٹ فورس کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا۔ پشاور میں بھی پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق رہی جبکہ کوئٹہ ائر پورٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.