Latest National, International, Sports & Business News

ملک اسحاق کا نام بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

امریکی محکمہ خارجہ نے بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کا نام بھی شامل کر لیا ہے۔

واشنگٹن: () دفتر خارجہ نے فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اسحاق پاکستانی اور امریکی شہریوں پر حملے میں ملوث ہے۔ وہ تنظیم کا بانی اور موجودہ لیڈر ہے۔ لشکر جھنگوی کے القاعدہ اور طالبان کے ساتھ روابط ہیں اور اسکے ارکان اکثر القاعدہ کے لئے کام بھی کرتے ہیں۔ امریکا نے دو ہزار تین میں لشکر جھنگوی کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا جبکہ اسکے دو رہنماؤں امان اللہ آفریدی اور مطیع الرحمان کے نام دو ہزار دس میں عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.