Latest National, International, Sports & Business News

مشرف کے فارم ہائوس کے قریب بم ،اسلحہ برآمد،غداری مقدمہ میں عدالت پیشی میں تاخیر

اسلام آباد()سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہائوس کے قریب سے پانچ کلو وزنی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔سابق صدر غداری مقدمہ کی سماعت کے لیے کچھ دیر میں عدالت روانہ ہونا تھا جس سے قبل سکیورٹی فورسز نے بم برآمد کر لیا جس کو ممکنہ طور پر سابق صدر پر حملے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔بم برآمد ہونے کے بعد فارم ہائوس کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت آج ہو رہی ہے جس کے لیے مشرف کے وکلاء عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے مشرف کی عدالت روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.