Latest National, International, Sports & Business News

لاہور: وسیم اکرم کا کنال روڈ پر تیز رفتاری پر چالان

وسیم اکرم ٹریفک وارڈن کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ تیز رفتاری پر لیجنڈ باؤلر خاموشی سے چالان کرا کے چلتے بنے۔

لاہور:() ٹریفک حکام کے مطابق کرکٹر وسیم اکرم کینال روڈ پر تیز رفاتری سے گاڑی چلا رہے تھے جس پر ٹریفک وارڈن نے انہیں روک لیا۔ وارڈن کی جانب سے تیز رفتاری کی نشاندہی کرنے پر وسیم اکرم نے اپنی غلطی مانتے ہوئے کاغذات ٹریفک وارڈن کو دے دئیے جس پر وارڈن نے وسیم اکرم کا پانچ سو روپے کا چالان کیا تاہم وسیم اکرم کی جانب سے کسی قسم کی تلخی کلامی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا چند روز قبل اشارہ توڑنے کے واقعہ پر لڑائی جھگڑے کی وجہ سے موجودہ سٹار کرکٹر عمر اکمل کو حوالات تک جانا پڑ گیا تھا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.