جنوبی افریقہ نے آخری وقت پر دھوکا دیا: ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بگ تھری معاملے پر پاکستان تنہا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان اور سری لنکا کو آخری وقت پر دھوکا دیا۔

سنگاپور: ( برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے منصوبے کے بارے میں پاکستان اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹا لیکن اس بات کا ضرور افسوس ہے کہ جنوبی افریقہ ساتھ چھوڑ گیا جس نے آخر وقت تک یہ تاثر دیے رکھا تھا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ ہے۔ پی سی بی چیرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس اہم ترین معاملے پر جو اصولی موقف اختیار کیا جس پر انہیں فخر ہے کیونکہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ پیسے کے پیچھے بھاگنے کی اس روش سے انٹرنیشنل کرکٹ تباہ ہو جائے گی۔ ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان نے اسی اصولی موقف کی بنیاد پر جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اختیار کی تھی۔ ذکا اشرف نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان تنہا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں بھارت نے سیریز کی صرف پیش کش کی لیکن سیریز نہ ہونے کی صورت میں ہرجانہ دینے کی ضمانت نہیں دی۔

تبصرے بند ہیں.