صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ خود کش حملے میں بچ گئے، چار افراد ہلاک
افغانستان میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ خود کش حملے میں بچ گئے۔ واقعے میں چار افراد ہلاک، سترہ زخمی ہو گئے۔
کابل: ) افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ ڈپٹی وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں چار افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک عبداللہ عبداللہ کا سیکورٹی گارڈ، ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور دو شہری شامل ہیں۔ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے تمام لوگ عام شہری ہیں۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.