شاہین کیویز کا ٹارگٹ حاصل نہ کر سکے، دبئی ٹیسٹ ڈر
دبئی ()دبئی میں پانچ دن تک جاری رہنے والی پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی مارا ماری بے نتیجہ گئی ، دو سو اکسٹھ رنز کے کیویز ہدف کا تعاقب کرتی مصباح الیون ایک سو چھیانوے تک پہنچی تو میچ ختم کر دیا گیا۔
سیریز کے دوسرے میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ نے ایک سو سڑسٹھ رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی ۔ روس ٹیلر کے شاندار ایک سو چار رنز کی بدولت ٹوٹل دو سو پچاس تک پہنچا تو اننگز ڈیکلیر کر دی گئی ۔ خسارے کا پاکستان کو دو سو اکسٹھ رنز کا ہدف ملا ، اوپنر توفیق عمر کو صرف چار رنز کی توفیق ملی ، اظہر علی چوبیس رنز سے آگے نہ بڑھ سکے ۔ نوجوان شان مسعود نے چالیس رنز کا اضافہ کیا ۔ کپتان مصباح الحق کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔ یونس خان کی تجربہ کاری 44 رنز تک سہارا بنی۔ اسد شفیق اکتالیس اور سرفراز احمد چوبیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ایک سو چھیانوے رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر کھیل ختم کر دیا گیا ۔ ڈرا میچ سے سیریز میں پاکستان کی ایک صفر کی برتری برقرار ہے۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.