Latest National, International, Sports & Business News

سری لنکا کا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کولمبو:() سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے دو اسکواڈز کا اعلان کیا گیا۔ آؤٹ آف فارم سینئر بیٹسمین مہیلا جے وردھنے اور بولر رنگانا ہیراتھ کو ون ڈے سیریز میں ریسٹ دیا گیا جبکہ بیٹسمین ڈیموتھ کرونا رتنے اور لاہیرو تھریمانے بھی ون ڈے اسکواڈ سے آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں اینجلو میتھیوز جبکہ ٹی 20 سیریز میں دنیش چندی مَل ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 12 فروری سے شروع ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.