Latest National, International, Sports & Business News

رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں اضافہ

سٹیل مصنوعات کی شرح نمو تیرہ اعشاریہ نو فیصد رہی ، ٹیکسٹائل ،ادویہ سازی اور کیمیکل سمیت بارہ شعبوں کی نمو مثبت رہی

اسلام آباد:) رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں اضافہ رہا ۔ جولائی سے ستمبر تک شرح نمو ایک ،اعشاریہ ،آٹھ ، چھ فیصد رہی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ شرح ترقی آٹو موبائل سیکٹر کی چودہ فیصد رہی ، سٹیل مصنوعات کی شرح نمو میں تیرہ اعشاریہ نو فیصد ریکارڈ کی گئی ، ٹیکسٹائل ، ادویہ سازی اور کیمیکل سمیت بارہ شعبوں میں شرح نمو مثبت رہی ، اِس دوران لکڑی سازی،کھاد اور لیدر کے شعبوں کی شرح نمو منفی رہی ۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.