فوجی اہلکار نے بیرک میں موجود ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
تیونس: ) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ دارالحکومت میں پیش آیا جہاں فوجی اہلکار نے بیرک میں موجود ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ فائرنگ کے بعد اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعےمیں بظاہر دہشت گردی سے تعلق نظرنہیں آتا کیونکہ مذکورہ اہلکار کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں.