انقرہ: ترکی کے دارالحکومت میں بس اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور75 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے علاقے قزیلے میں بس اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے باعث کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.