Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی وزیر گوپی ناتھ منڈے ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارت میں وزیر برائے دیہی ترقی گوپی ناتھ منڈے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

نئی دلی: () بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنماء گوپی ناتھ منڈے کی کار دلی ائر پورٹ جاتے ہوئے دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں گوپی ناتھ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ وہ اپنے آبائی علاقے میں اپنی جیت کے جشن کی ریلی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ گوپی ناتھ منڈے 1995ء سے 1999ء کے درمیان مہارا شٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ بھی رہے چکے ہیں۔ گوپی ناتھ منڈے 2009ء اور 2014ء میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ گوپی ناتھ منڈے کو ایک ہفتہ قبل ہی بھارت کے نومتخب وزیراعظم نریندرا مودی کی نئی حکومت میں وزیر برائے ديہی ترقی مقرر کیا گیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے گوپی ناتھ منڈے کی ہلاکت کو پارٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ بدھ کو ان کے آبائی گاؤں میں ان کی آخری رسومات تمام سرکاری احترام کے ساتھ ادا کی جائیں گی –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.