آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیلے فورنیا میں امریکی تربیتی سنٹر ’’fort irwin‘‘ کا دورہ کیا جہاں انہیں فوج کے تربیتی امور اور جدید آلات پر بریفنگ دی گئی۔
کیلے فورنیا: () امریکا کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاست کیلے فورنیا کے علاقے فورٹ ارون Fort Irwin میں امریکی فوجی تربیتی مرکز کا دورہ کیا جہاں انہیں فوج کے تربیتی امور، جدید آلات پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف کی امریکی فوج کے اعلیٰ حکام اور ٹرینرز سے ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے عسکری تربیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی فوجی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جدید فوجی آلات کے استعمال کی ٹریننگ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس سے پہلے جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی، آرمز سروسز کمیٹی اور سلیکٹ کمیٹی آن انٹیلی جنس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ امریکی سینیٹ خارجہ کمیٹی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور آرمی چیف کو مبارکباد بھی دی۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.