Latest National, International, Sports & Business News

امریکی تعلیمی اداروں میں جنسی زیادتی کے واقعات بڑھ گئے –

امریکی حکومت تعلیمی اداروں میں جنسی زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام ہو گئی۔ دس سال کے دوران طلباء سے زیادتی کے واقعات میں 51 فیصد اضافہ

واشنگٹن: (آن لائن) دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کا بیڑا اٹھائی امریکی قوم خود اپنے سکولوں میں جنسی زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق امریکی سکول اور کالجوں میں جنسی جرائم کی تعداد میں کئی گناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی تعلیمی اداروں میں طلباء کے تحفظ پر اٹھتے سوالات کے جواب میں ایک سالانہ سروے رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق امریکی تدریسی اداروں میں جنسی جرائم کی شرح ماضی کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ امریکی معاشرہ جو کہ ایک آزاد خیال معاشرہ تصور کیا جاتا ہے اس اخلاقی برائی کو روکنے میں تاحال ناکام ہے۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2011ء میں جنسی زبردستی کے 3 ہزار 3 سو 30 کیسز رجسٹر ہوئے۔ یہ تعداد پچھلے دس سالوں میں رپورٹ ہوئے۔ ایسے واقعات سے 51 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعجب کی بات یہ ہے کہ دیہی علاقوں کے بجائے شہری علاقوں میں یہ جرائم تیزی سے پھیل رہے ہیں اور ان واقعات لڑکیوں کے بجائے لڑکے زیادہ متاثر ہوئے۔ سروے کے مطابق جنسی جرائم کے علاوہ طلباء میں خود کشی کے رجحانات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری جانب سال 2011ء میں امریکی سکولوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 11 طلباء اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اخلاقی پستی کا شکار امریکی معاشرہ مختلف نفسیاتی امراض کی زد میں بھی ہے جس کا ثبوت آئے روز امریکی سکول اور کالجوں میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات ہیں۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.