Latest National, International, Sports & Business News

امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے تین رہنماؤں کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا

لندن )امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے تین رہنماؤں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکام نے حقانی نیٹ ورک سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے پر تین افراد یحیی حقانی، سید اللہ جان اور محمد عمر زدران کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔اس اقدام کا مقصد حقانی نیٹ ورک کے مالیاتی وسائل کو نشانہ بنانا ہے جس سے ان افراد سے منسلک تمام مالیاتی اثاثے منجمد کئے جا سکیں گے۔امریکا پہلے ہی حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے اور افغانستان میں موجود اتحادی افواج پر ہونے والے حملوں کا ذمہ دار بھی حقانی نیٹ ورک کو ٹھہراتا ہے۔ امریکی محکمہِ خزانہ کے ایک اہلکار ڈیوڈ کوہن نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حقانی نیٹ ورک امریکی شہریوں، فوجیوں اور ہمارے وسیع تر مفادات کے لیے ایک خطرہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جہاں پر حقانی نیٹ ورک کی مالیاتی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا موقعہ ملے گا ہم وہاں کارروائی کریں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.