اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں جس کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے لیکن افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات ابھارے جارہے ہیں اور ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات ابھارے جارہے ہیں اور ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں، افغانستان 3 دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، ہم الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں جس کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات آج ہوگی اور اگر کوئی بات ہوگی تو ضرور اس سے آگاہ کیا جائے گا لیکن سرتاج عزیز اور سشما سوراج کے درمیان ملاقات میں صرف سارک کا ایجنڈا ہے جب کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نریندر مودی کے لئے سارک کانفرنس کا دعوت نامہ سشما سوراج کو دیں گے اور سرتاج عزیز تمام سارک ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.