Latest National, International, Sports & Business News

آئی ایم ایف سے 55 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول

آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط اسٹیٹ بنک کو مل گئی۔ انٹر بنک میں ڈالر اکسٹھ پیسے کمی سے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

کراچی: () اسٹیٹ بنک کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے پچین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے پہلی قسط چھ ستمبر کو چون کروڑ ڈالر حاصل ہوئی تھی۔ انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے پچپن پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر چالیس پیسے کمی سے ایک سو پانچ روپے پچاس پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.