Latest National, International, Sports & Business News

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر اضافہ

یرونی ذرائع سے امداد ملنے کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران پچاس کروڑ ڈالرز بڑھ گئے۔ ملک کے مجموعی ذخائر ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

کراچی: () سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چھیالیس کروڑ ڈالر کے اضافے سے آٹھ ارب باون کروڑ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر تین ارب چھیالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر تین کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر کمی سے پانچ ارب نو کروڑ ڈالر پر آ گئے۔ اسلامی ترقیاتی بینک سے تیرہ کروڑ ستر لاکھ عالمی ترقیاتی ادارے سے چودہ کروڑ چالیس لاکھ جبکہ دیگر ذرائع سے چودہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔ دس کروڑ ڈالر کے قرض بھی اس ہفتے کے دوران ادا کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.