کراچی کی تاجر برادری نے پاکستان تحریک انصاف کی شہرمیں 12 دسمبر کی ہڑتال کی کال سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے اگر شہر میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔
کراچی:) تاجر برادری نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری محاز آرائی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں کئی ماہ سے جاری احتجاجی صورتحال کے باعث کاروباری سرگرمیاں اور معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ تاجر رہنماوں نے پی ٹی آئی کی 12 دسمبر کی ہڑتال کی کال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ کاروبار و معیشت کو پہلے ہی نا قابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں سرمایہ کاری کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ –
تبصرے بند ہیں.