Latest National, International, Sports & Business News

پہلی قومی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کا لاہور میں آغ

افتتاحی روز سوئی سدرن اور سندھ کے کھلاڑیوں کی کامیابی ، جونئیر انفرادی ٹرائیل کا مقابلہ سندھ کے نور رحمٰن نے جیتا

لاہور ) پہلی قومی ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہوگئی ۔ افتتاحی روز سوئی سدرن گیس اور سندھ کے رائیڈر کامیاب ٹھہرے ۔ سائیکلنگ ویلو ڈرم لاہور میں شروع ہونے والی تین روزہ چیمپئن شپ کے پہلے روز دو کیٹگریز کے مقابلے ہوئے ۔ ایک کلومیٹر انفرادی ٹائم ٹرائل کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کے نور عالم نے جیتا ۔ جنہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ تیرہ سیکنڈز میں طے کیا ۔ واپڈا کے صابر دوسرے جب کہ آرمی کے ساجد تیسرے نمبر پر رہے ۔ پانچ سو میٹر جونیئر انفرادی ٹائم ٹرائل کا مقابلہ سندھ کے نور رحمٰن نے بیالیس سیکنڈز میں طے کر کے جیتا ۔ –

تبصرے بند ہیں.