پولیو مانیٹر نگ بورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز میں نو سو فیصد اضافہ ہوا۔ وائرس کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال افریقی ممالک سے بھی بد تر ہو چکی ہے۔
اسلام آباد: () پولیو مانیٹرنگ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں پولیو کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں رواں سال پولیس کیسز میں نو سو فیصد اضافہ ہوا۔ فاٹا میں انسداد پولیو کیلئے پیش رفت نہ ہونا افسوسناک ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان پولیو کا گڑھ بن چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولیو کے حوالے سے صورتحال افریقی ممالک سے بھی بدتر ہو چکی ہے۔ وائرس کا تدارک نہ ہوا تو اس کی دیگر ممالک کو منتقلی کا خطرہ موجود رہے گا۔ مانیٹرنگ بورڈ نے متاثرہ علاقوں میں پولیو ٹیموں کی رسائی کیلئے ہنگامی اقدامات کی سفارش بھی کی ہے۔ وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل میں ایمرجنسی آپریشن روم کے قیام اور سیل کے اختیارات میں اضافے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ مانیٹرنگ بورڈ نے سفری پابندیوں کیلئے عالمی سفارشات پر عملدرآمد کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ –
تبصرے بند ہیں.