Latest National, International, Sports & Business News

ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو3 وکٹوں سے ہرا دیا

نگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں پر 217 رنز بنائے ، جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 40 ویں اوور میں سات وکٹوں پر پورا کر لیا۔

سینٹ جارج (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی طرف سے صرف انعام الحق نے اچھی بیٹنگ کی اور 109رنز بنائے۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کی جانب سے بھی دو بلے باز ہی نمایاں کارکردگی دکھا سکے۔ رام دین اور پولارڈ نے بالترتیب 74 اور89 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے براوو نے چار وکٹ حاصل کئے۔ بنگلہ دیش کے امین حسین نے چار وکٹ لئے۔ پولارڈ کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ، جنہوں نے 89رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اسی گراونڈ پر 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.