کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان و سابق چیف سلیکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تباہی کا آغاز مصباح الحق کو قیادت سے ہٹاتے ہی شروع ہوگیا تھا، پی سی بی کے ذمے داران کی پے درپے غلطیوں کی وجہ سے آج قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، وقاریونس کو کوچ بنانا سب سے بڑی غلطی تھی، شک سے بالاتر کسی نوجوان کھلاڑی کو کپتان بنایا جائے۔
اپنے ایک انٹر ویو میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بورڈ مستقبل میں بہتری کے لیے پلیئرزکانفرنس طلب کرکے آرا وتجاویز کوتحریری شکل دیکران پر عملدرآمد ممکن بنائے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار کی وجوہات ابھی کی نہیں ہیں بلکہ جس دن سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹوا کر محمد حفیظ کو باگ ڈور سونپی تھی اس دن ہی سے پاکستان کرکٹ کی تباہی شروع ہوگئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.