Latest National, International, Sports & Business News

وسیم اکرم اپنی اہلیہ تھامسن کے ہمراہ قائداعظم مزار پر جا پہنچے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرہ تھامسن کے ہمراہ قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کے مزار جا پہنچے۔

کراچی:() چھ ماہ پہلے آسٹریلوی دو شیزہ کے ساتھ رشتہ ازداج میں بندھنے والے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرہ تھامسن کے ہمراہ مزار قائد کا دورہ کیا۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی اور مہمانوں کی کتاب میں بانی قوم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وسیم اکرم اور شنیرہ تھامسن نے مزار کے مختلف حصوں کی سیر کی۔ اور اپنے دورے کو یاد گار بنانے کے لیے تصاویر بھی بنوائیں

تبصرے بند ہیں.