Latest National, International, Sports & Business News

ناقص کارکردگی ، یونس خان اور ناصر جمشید زمبابوے کیخلاف میچ سے آئوٹ

برسبین (ویب ڈیسک)ٹیم مینجمنٹ نے زمبابوے کیخلاف تیسرے میچ کیلئے آوٹ آف فارم یونس خان اور ناصر جمشید کو نمائندگی نہ دینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ سوشل میڈیا پر مڈل آرڈر بلے باز کی ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی گرم ہیں۔

سینئر بیٹسمین یونس خان نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو اہم میچوں میں صرف چھ رنز سکور کئے جبکہ ناصر جمشید نے بھی کالی آندھی کے خلاف میچ میں بری طرح مایوس کیا جس کے بعد امکان ہے کہ چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ان کھلاڑیوں کو اتوار کو زمبابوے کے خلاف تیسرے پول میچ سے ڈراپ کر کے سپیشلسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد اور لیگ سپنر یاسر شاہ کو موقع دیا جائے ۔ یونس خان سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں ہیں کہ سابق کپتان ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.