منگلا……….منگلا میں گریڈ ایک سے 5 تک کے ملازمین نے میٹر تبدیل کیے جانے کے فیصلے کے خلاف ہڑتال کردی اور مطالبات منظور نہ کیے جانے پر بھوک ہڑتال اور خودسوزی کی دھمکی دےدی ہے۔ واپڈا حکام نے منگلا میں گریڈ ایک سے 5 کےملازمین کے بجلی کے میٹر تبدیل کرنے کا حکم دیا جس پر ملازمین نے ہڑتال کردی ۔ ہڑتالی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ واپڈا کے بڑے افسران بجلی چوری میں ملوث ہیں، سب سے پہلے ان کے میٹر تبدیل کیے جائیں پھر چھوٹے ملازمین کے میٹر تبدیل کیے جائیں ۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ گریڈ 16سے گریڈ 19 تک کےافسران کےنئے بجلی کےمیٹر لگائے جائیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو بھوک ہڑتال اورخود سوزی بھی کر سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.