عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 65 سالوں سے اس قوم نے بہت دھوکے کھائے ہیں میں عمران سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں دوبارہ چوروں اور لٹیروں کے حوالے نہ کرنا۔
اسلام آباد () اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے اللہ سے دعا کی کہ عمران خان کی مدد فرما۔ کہا کہ یااللہ لیبیا ، شام اور فلسطین میں مسلمان برباد ہو رہے ہیں ہمیں ان کی طرح تباہ نہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران اگر سونامی کو کنٹرول نہ کرتا تو کام تمام ہو جاتا۔ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں خون بہے۔ ہمارا ہدف صرف نواز شریف ہیں۔ کہا کہ میں نے پاکستان کی کئی تحریکوں میں حصہ لیا لیکن عوام کا اتنا بڑا سمندر پہلے نہیں دیکھا۔ پاکستان کی فوج اور پولیس اور دیگر اداروں سے کہہ رہا ہوں کہ سن لیں لیڈر روز روز پیدانہیں ہوتا۔ لیڈر سالوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔ اور ایسا لیڈر جسے پٹھان سندھی بلوچی اور پنجابی بھی مانتا ہو بہت کم پیدا ہوتا ہے۔ یاد رکھو کسی ملک کو فوج اور ٹینک نہں بچاتے بلکہ بہادر قیادت بچاتی ہے۔ اور آج وہ قیادت عمران خان کی شکل میں سامنے آئی ہے۔ عمران ایک ونڈرفل آدمی ہے۔ میں پاکستان کے اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ کوئی سازش نہ کرنا کہ آج 18 کروڑ عوام کی آواز عمران خان ہے۔ عمران وہ نہیں ہے جو بھارت جا کر کشمیر کی بات نہیں کرے گا ، فلسطین کی بات نہیں کرے گا۔ عمران نے دو دن مانگے ہیں اللہ کرے دو دن بعد ہمیں سب نعمتیں مل جائیں۔ قوم ان نالائق اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں.