Latest National, International, Sports & Business News

شہریار خان کو جانا تھا دلی مگر پہنچ گئے کولکتہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو کولکتہ ایئرپورٹ پر حکام نے روک لیا ۔ وزارت داخلہ کی خصوصی اجازت کے ساتھ انہیں داخلے کی اجازت ملی۔

کولکتہ: () پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کو حتمی بنانے کے لیے جانے والے چیئرمین شہریار خان کو ائیرپورٹ پر ہی روک لیا گیا ۔ نئی دلی کے بجائے کولکتہ لینڈ کرنے والے شہریار خان کو امیگریشن حکام نے روکا اور تمام کاغذات چیک کیے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا سے ملنے کے لیے جانے والے شہریار خان کو وزارت داخلہ کے حکام کی خصوصی مداخلت پر کولکتہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ شہریار خان اور جگ موہن ڈالمیا کے درمیان پاک بھارت کرکٹ سیریز طے کرنے کے لیے آج ملاقات شیڈول ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.