Latest National, International, Sports & Business News

سوشل میڈیا پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی افواہ

اسلام آباد

سوشل میڈیا پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کے بارے میں افواہوں کا بازار گرم ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے ، اللہ تعالی ان کو کامل صحت عطا فرمائے، آمین ..ان کی وفات کی خبر غلط ہے ، احتیاط کیجیے پلیز’واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ چند روز سے علیل ہیں،انہوں نے قوم سے دعائے صحت کی اپیل بھی کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.