ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پہلا ون ڈے ہارنے والی زمبابوے ٹیم کے کو سلو اوور ریٹ کے باعث کپتان چگمبورا پر دو میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی۔
لاہور: ( قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کو ہار کے بعد ایک اور جھٹکا لگ گیا ۔ سلو اوور ریٹ پر کپتان ایلٹن چگمبورا کو دو میچوں کے لیے باہر کر دیا گیا ۔ ساتھ ہی پوری ٹیم کو میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ بھی کر دیا گیا ۔ آئی سی سی ضابطے کے مطابق زمبابوے ٹیم نے مقررہ وقت میں سست روی کی وجہ سے تین اوور کم کرائے گئے۔ میچ ریفری اظہر خان کی رپورٹ پر رموٹ ریفری روشن ماہنامہ کی تجویز پر جرمانے اور پابندی کی سزا سنائی گئی ۔ مہمان ٹیم اب سیریز کے دونوں ون ڈے میچوں میں کپتان اور اہم کھلاڑی سے محروم رہے گی۔ –
تبصرے بند ہیں.