Latest National, International, Sports & Business News

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لی

لاہور…سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سمر کیمپ میں بیٹسمینوں کو اسپنرز کا سامنا کرنے کے گر بھی سکھا ئیں گے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ لاہور میں جاری سمر کیمپ میں باؤلنگ کوچ مشتاق احمد اسپنر پر تو کام کر ہی رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ نوجوان بیٹسمینوں کو اسپن باؤلنگ کھیلنے کے طریقے بھی بتا رہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا ان کے لیئے اعزاز کی بات ہے۔ 5 جو ن کو سمر کیمپ کے اختتام کے بعد مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بالرز اور بیٹسمینوں کو رہنمائی کیلئے دستیاب ہوں گے ۔

تبصرے بند ہیں.