Latest National, International, Sports & Business News

ایشیائی ترقیاتی بنک کا پاکستان کے ساتھ عبوری پارٹنر شپ سٹریٹجی کا اعلا

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے ساتھ عبوری پارٹنر شپ سٹریٹجی کا اعلان کر دیا۔ توانائی ، ٹرانسپورٹ ، زراعت سمیت چھ شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ پاکستان میں ساٹھ فیصد آبادی کی یومیہ آمدن دو ڈالر سے کم ہے۔

اسلام آباد: () ایشیائی ترقیاتی بنک کے اعلامیے کے مطابق دو ہزار تیرہ میں پاکستان کے انیس منصوبوں کے لئے ساڑھے چار ارب ڈالر رکھے گئے۔ رواں مالی سال پاکستان سے توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت، قدرتی وسائل، دیہی ترقی اور شہری سہولیات پر تعاون ہو گا۔ موجودہ حکومت نے اقتصادی بہتری کے لئے آئی ایم ایف سے رجوع کیا۔ حکومت وژن 2025 کے تحت غربت کم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے ۔ توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں پر پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق پاکستان میں 60 فیصد آبادی کی یومیہ آمدن دو ڈالر سے کم ہے۔ ملینیم ڈویلپمنٹ گول کے تحت کارکردگی سست روی کی شکار ہے۔ سابقہ دور حکومت میں مالی خسارے میں اضافہ، مہنگائی کی بلند شرح ، زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی ذرائع سے رقوم میں کمی سے معاشی کارکردگی متاثر ہوئی۔ اِس دوران اوسط ترقی کی شرح صرف دو اعشاریہ آٹھ فیصد رہی۔ –

تبصرے بند ہیں.