کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت ہوئی، ایان علی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی والدہ دبئی میں بیمار ہیں اور وہ ان کی تیمارداری کے لئے دبئی جانا چاہتی ہیں لیکن ایف آئی اے نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کررکھا ہے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
تبصرے بند ہیں.