Latest National, International, Sports & Business News

‘آئی سی سی دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظر ثانی کرے

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ولسن مناسے نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ زمبابوے کی وزارت دفاع سے صلاح و مشورے کے بعد کیا۔

لاہور: کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کو انٹرویوں دیتے ہوئے چیئرمین ولسن مناسے نے بتایا کہ پاکستان میں کھیلنے کا تاریخی فیصلہ وزارت دفاع کی اس بات پر کیا گیا کہ پاکستان میں کھیلنے میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ حکومت کی سپورٹس اور ری کریئشن کمیٹی (ایس آر سی) کا خیال اس کے برعکس تھا۔ ایس آر سی نے خارجہ امور کی وزرات سے بات چیت کی جہاں انھیں یہ بتایا گیا کہ پاکستان کا دورہ محفوظ نہیں بطور خاص کراچی کے واقعے کے بعد انھوں نے کہا کہ لاہور کراچی سے مختلف ہے۔ میں نے ایس آر سی کے عہدیداروں سے ملنے کی کوشش کی وہ سب مصروف تھے اور ہمارے لیے وقت بہت کم تھا۔ اس لیے ہم نے حکومت کے مناسب عہدیداروں سے بات کی۔ دفاع کے پاس انٹیلجنس کی اطلاعات ہوتی ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو حالات سے باخبر رہتے ہیں اور انھوں نے اس علاقے کے دورے کی اجازت دی۔ ولسن مناسے نے کہا وہاں کھیلنا محفوظ ہے اس کے بعد جس ٹیم کو دورہ کرنا تھا اس نے بھی حالات کو دیکھتے ہوئے منظوری دی پھر ہم نے فیصلہ کیا۔ ولسن مناسے نے کہا جو ممالک پاکستان کے بارے میں محتاط رویہ رکھتے ہیں انھیں اپنے مندوبین کو یہاں کرکٹ دیکھنے کے لیے بھیجنا چاہیے تھا تاکہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔ وہ گراؤنڈ کو کھچا کھچ بھرا ہوا پائیں گے اور حکومت نے سکیورٹی کے جو انتظامات کیے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی حکومت اپنے ملک کا دورہ کرنے والی کسی بھی ٹیم کے لیے مناسب طریقے اختیار کرنے کی اہل ہے۔ زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناس نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظر ثانی کرے۔

تبصرے بند ہیں.