Latest National, International, Sports & Business News

او جی ڈی سی ایل کی نجکاری ،آئل ریفائنریز کو تیل کی سپلائی بن

سی بی اے یونین نے کام بند کر دیا ، پنجاب کی تین آئل فیلڈ پر اتوار سے کام روک دیا جائے گا

اسلام آباد ( ) او جی ڈی سی ایل کی نج کاری کے خلاف سی بی اے یونین نے احتجاجا کام بند کردیا ۔ آئل ریفائنریز کو خام تیل کی سپلائی رک گئی ۔ صدر او جی ڈی سی ایل سی بی اے یونین چودھری اکرم کے مطابق ملازمین نے ملک کے منافع بخش ادارے کو آئی ایم ایف کے دبائو پر اونے پونے داموں فروخت کرنے پر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی سات آئل فیلڈ پر کام جمعرات سے روک دیا گیا ہے جبکہ پنجاب کی تین آئل فیلڈ پر اتوار سے کام بند کر دیا جائے گا ۔ او جی ڈی سی ایل اپنی دس آئل فیلڈ سے حاصل ہونے والے خام تیل کو نیشنل ریفائنری، اٹک ریفائنری، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ اور بائیکو کرتا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.