پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود، ہمیں اپنا ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ بہتر بنانا ہوگا، عمران خان کی قذافی سٹیڈٰم میں دنیا نیوز سے گفتگو
لاہور: ( پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے نہ بھی آئیں لیکن اس کے باوجود ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ بہتر بنانا ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز کو فٹنس مسائل پر قابو پانا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا بہترین کرکٹر ویرات کوہلی ہے۔ واضع رہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ خصوصی طور پر پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آئے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور جہانگیرترین بھی موجود تھے. واضع رہے کہ سابق کپتان عمران خان کے زیر قیادت پاکستان نے ورلڈ کپ حاصل کیا تھا۔ عمران خان کو دنیائے کرکٹ کا عظیم کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.