وکٹیں گرانے کے گرو سری لنکن لیجنڈ مرلی دھرن نے بولرز کو خبردار کرتے ہوئے اپنے بولنگ ایکشن درست کرنے کا کہہ دیا۔
کولمبو: () غیر قانونی بولنگ ایکشن اور اس پر آئی سی سی کی پابندی کے فیصلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ مرلی دھرن نے بولرز کو اپنے ایکشن درست کرنے کا کہہ دیا۔ کہتے ہیں کہ آف سپنرز سمیت تمام بولرز کو بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی قوانین کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ اپنے کیرئر میں غیر قانونی بولنگ ایکشن کا شکار رہنے والے ریکارڈ ہولڈر بولر مرلی دھرن نے اپنے ہم وطن سنانائیکے سمیت سعید اجمل، کین ولیم سن اور سہاگ غازی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بولنگ ایکشن میں تبدیلی لائیں اور اسے قانونی بنائیں تاکہ کرکٹ کا حسن مزید نکھر آئے۔ –
تبصرے بند ہیں.