Latest National, International, Sports & Business News

اسلام آباد میں شدید مہنگائی، دھرنے کے شرکاء شدید پریشان

شاہراہ دستور پر دھرنے میں بیٹھے شرکاء کو کھانے پینے کی چیزیں بیچنے والے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ دہی بھلے کی ہاف پلیٹ 50، چاول کی پلیٹ 80 اور ڈیڑھ لیٹر کی کولڈ ڈرنک کی گرم بوتل 100 روپے میں بک رہی ہے۔

اسلام آباد: () شاہراہ دستور پر واقع پارلیمنٹ کی جنوبی سمت میں بلیو ایریا ہے جہاں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین کیلئے سٹیج بنایا گیا ہے۔ سپر مارکیٹ دھرنے کی جگہ سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہے لیکن وہاں جانے کا راستہ نہیں ہے کیونکہ میٹرو ٹریک کی تعمیر کے لئے یہ رستہ کھدا ہوا ہے۔ دھرنے میں شامل بیشتر افراد اسلام آباد کے راستوں اور مارکیٹوں سے ناواقف ہیں۔ دھرنے کے شرکاء کی پہنچ میں صرف ایک دکان اور ایک چھپر ہوٹل ہے جو اتاترک ایونیو پر ہے جہاں جانے کے لئے شرکاء کو خندق پار کرنی پڑتی ہے جس سے خواتین زیادہ پریشان ہیں۔ پنڈال کے اردگرد چند ٹھیلوں پر شربت، فروٹ اور دہی بھلے دستیاب ہیں۔ ٹھیلے والوں نے موقع سے فائدہ اٹھا کر قیمتیں دُگنی کر دی ہیں۔ دہی بھلے کی ہاف پلیٹ 50 روپے اور 50 روپے کی چاول کی پلیٹ 80 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ناقص اشیاء مہنگے داموں بک رہی ہیں۔ ڈیڑھ لیٹر کی کولڈ ڈرنک کی گرم بوتل سو روپے میں بک رہی ہے۔ چیزیں بہت مہنگی ہیں۔ ہمارے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر مسائل انقلابی دھرنے کے شرکاء کو ہیں۔ آزادی مارچ کے زیادہ تر متوالے دن میں گھر چلے جاتے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.