بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی اہلیہ ہوٹل میں مردہ پائی گئیں

ایک روز قبل اپنے شوہر بھارتی سیاستدان اور وزیر مملکت ششی تھرور کے اسکینڈل کا انکشاف کرنے والی ان کی اہلیہ آج نیو دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔

نیو دہلی: ) بھارتی وزیر ششی تھرور اب تک تین شادیاں کر چکے ہیں۔ ششی کی اہلیہ نے ان پر ایک پاکستانی خاتون صحافی سے تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ سونندا نے اپنے شوہر ہی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مہر تارڑ پر الزام لگایا کہ وہ ششی کے پیچھے پڑی ہیں جب ان پیغامات کو ششی نے پڑھا تو انہوں نے لکھا کہ انکا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ سونندا کے الزامات سے پریشان مہر تارڑ نے اپنے ٹوئٹس اور بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے بھارتی وزیر سے کوئی غلط مراسم نہیں ۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے سونندا کے الزامات اور ان کی جانب سے استعمال کی گئی زبان کی مذمت کی ہے جبکہ مہر تارڑ کی جانب سے باوقار انداز میں اس کے جواب کو سراہا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.