طالبان سے مذاکرات یا جنگ کا فیصلہ چند روز میں ہو گا: رانا تنویر

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں جبکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں سے مذاکرات یا جنگ کا فیصلہ چند روز میں کر لیا جائیگا۔

واہ کینٹ: (\) تحصیل میر علی میں پاک فضائیہ کے حملے میں مارے جانے والے مشتبہ شدت پسندوں میں زیادہ تر غیر ملکی شامل تھے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں مارے جانے والے مشتبہ شدت پسندوں میں 33 ازبک جب کہ 3 جرمن باشندے شامل ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق فضائی حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے جن میں قاری حسین کے جانشین ولی محمد، عصمت شاہین بیٹنی، نور بادشاہ اور مولوی فرہاد شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں ہو رہا صرف جوابی کاروائی کی گئی ہے جہاں فوجی جوانوں کا خون بہے گا وہاں کاروائی ہو گی۔ واہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ کہ 6 بڑے عسکریت پسند گروپوں سے رابطے ہوئے ہیں، عسکریت پسندوں کے گروپوں میں غیر ملکی عناصر بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان آرڈی یننس فیکٹری واہ میں نوبل کیمکلز لمیٹیڈ کے یوریا فارمل ڈی ہائیڈریڈ پلانٹ کا افتتاح بھی کیا جو برتنوں اور سریمکس کی تیاری میں کام آتا ہے۔ اس پلانٹ کے شروع ہونے سے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.